ppsc solved past papers assistant S&GAD BS-16 2018

(91) . ہاتھ کنگن کو آرسی کیا اس ضرب المثل سے کیا مراد ہے؟

  1. اکھلی میں دیا سر تو دھمکیوں سے ڈر کیا

  2. کرنا جرابہ سوچنا خرابہ

  3. اشارہ کسی طرف کرنا پوچھنا کسی اور چیز کے بارے میں

  4. ظاہر بات کے ثبوت کی ضرورت نہیں

(92) . یہ شعر کس کا ہے? درد منت کش دوا نہ ہوا میں نہ اچھا ہواا برا نہ ہوا

  1. میر تقی میر

  2. مرزا غالب

  3. مومن

  4. بہادر شاہ ظفر

(93) . مندرجہ ذیل میں کس لفظ کے ہجے درست نہیں؟

  1. محوش

  2. فرہنگ

  3. مرقع

  4. منفعل

(94) . صبح ، شام ، دن ، رات کو قواعد کی رو سے کیا کہیں گے؟

  1. اسم ظرف مکاں

  2. اسم ظرف زماں

  3. اسم آ لہ

  4. اسم صفت

(95) . ملک الشعرا ،خان بہادر ،شمش العلما کے الفاظ قواعد کی رو سے کیا کہلاتے ہیں؟

  1. تخلص

  2. خطاب

  3. عرف

  4. لقب

(96) . جوتیاں چٹخانا ‘‘ محاورہ ہے اس کا مفہوم کیا ہے؟ “

  1. نئی جوتی زیب پا کرنا

  2. جوتیاں بغل میں لے لینا

  3. ڈرانا دھمکا نا

  4. مارے مارے پھرنا

(97) . تین حرف بھجنا ‘‘ محاورہ ہے اس کا مفہوم کیا ہے “

  1. لعنت بھیجنا

  2. خط کتابت کرنا

  3. سفر ترک کرنا

  4. قاصد کو روانہ کرنا

(98) . درج ذیل میں سے درست جملے کا انتخاب کریں؟

  1. میں رمضان میں آؤں گا

  2. میں رمضان کے دوران میں آؤں گا

  3. میں ماہ رمضان کے مہینے میں آؤں گا

  4. میں دوران  مضان کے مہینے میں آؤں گا

(99) . اردو ادب کا سب سے بڑا جاسوسی ناول نگار کون ہے

  1. ابن صفی

  2. شوکت صدیقی

  3. مظہر کلیم

  4. صفدر شاہین

(100) . علمی اردو لغت ‘‘ کے مولف کا نام کیا ہے؟ “

  1. وارث سرہندی

  2. سید احمد دہلوی

  3. مولوی عبدالحق

  4. مولوی نورالحسن نیر