PPSC PAST PAPER OF LECTURER URDU (BS-17) MALE / FEMALE IN THE PUNJAB EDUCATION DEPARTMENT-2015

(91) . علامہ اقبال اپنے آپ کو کس ہستی کا معنودی شاگرد کہنے میں فخر محسوس کرتے تھے؟

  1. حافظ شیرازی

  2. مولانا روم ؒ

  3. شمس تبریزی

  4. داغ دہلوی

(92) . ”ایسے معجز بیان ، فصیح اللسان ، قدردان کے اٹھ جانے سے اب زندگی کا کچھ لطف باقی نہیں رہا۔اب ایسا ذی کمال پیدا نہ ہو گا۔“میر انیس کی وفات پر یہ جملہ کس نے کہا؟

  1. مرزا غالب

  2. قربان علی بیگ سالک

  3. مرزا دبیر

  4. ان مین سے کوئی درست نہیں

(93) . کاغذ کے پھول سر پر سجا کر چلی حیات نکلی بیرونِ شہر تو بارش نے آ لیا یہ مشہور شعر کس کی تخلیق ہے؟

  1. منیر نیازی

  2. شہزاد احمد

  3. احمد فراز

  4. ظفر اقبال

(94) . کل صبح کے مطلع ِ تاباں سے جب عالم بقعئہ نور ہوا سب چاند ستارے ماند ہوئے خورشید کا نور ظہور ہوا یہ شعر نظم کا اوّلین شعر ہے،اس نظم کے خالق کون ہیں؟

  1. جوش ملیح آبادی

  2. احسان دانش

  3. جون ایلیا

  4. چوہدری خوشی محمد ناظر

(95) . غبارآلودہ رنگ و نسب ہیں بال و پر تیرے تو اے مرغ ِحرم اڑنے سے پہلے پر فشاں ہو جا اس شعر میں کون سی صنعت آئی ہے ؟

  1. حسن تعلیل

  2. لف و نشر

  3. مراعات النظیر

  4. کوئی صنعت نہیں آئی

(96) . الٰہی برقِ غیرت کی تڑپ مجھ کو عطا کر دے ! مجھ آتش زیر پا کو آتش نوا کر دے ! یہ مشہور شعر کس کی تخلیق ہے؟

  1. علامہ اقبالؒ

  2. مولانا ظفر علی خاں

  3. ماہر القادری

  4. محسن کوروی

(97) . اب جہاں آفتاب میں ہم ہیں یاں کبھو سرد و گل کے سائے تھے میر نے اس شعر میں کس جگہ کا ذکر کیا ہے ؟

  1. لکھنؤ

  2. آگرہ

  3. لاہور

  4. دہلی

(98) . نالہ کش شیراز کا بلبل ہوا بغداد پر داغ رویا خون کے آنسو جہاں آباد پر علامہ اقبال کے اس شعر میں ”شیراز کا بلبل “سے کون مراد ہیں؟

  1. حفظ شیرازی

  2. شیخ سعدی شیرازی

  3. ابن ِہدروں

  4. ان مین سے کوئی نہیں

(99) . سوال نمبر 98 کے شعر میں ”جہاں آباد “سے کون سی جگہ مراد ہے ؟

  1. دنیا جہاں

  2. دہلی

  3. (اصفہان(ایران

  4. ان میں سے کوئی نہیں

(100) . قتل حسین اصل میں مرگِ یزید ہے اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد یہ شعر کس کی تخلیق ہے؟

  1. خواجہ الطاف حسین حالی

  2. مولانا ظفر علی خاں

  3. مولانا محمد علی جوہر

  4. فیض احمد فیض