(81) . کسی میڈیکل کالج کے طالب علم کو ’’ ڈاکٹر صاحب “ کہنا ،اصطلاح میں کیا کہلاتاہے؟
کنایہ
تشبیہ
مجازِ مُرسل
استعارہ
(82) . ’’ قائد اعظم “یا ’’ مادرِملت “ کے الفاظ قواعد کی رو سے کیا ہیں؟
(83) . لفظ ’’ پہناوا “ کو قواعد کی رو سے کیا کہیں گے ؟
اِسم جامد
اسم ِمصدر
فعل متعدی
اسم ِحاصل مصدر
(84) . پاکستانی ،پنجابی ،سندھی ،دہلوی ،بخاری ،مدنی ،عثمانی وغیرہ الفاظ میں مستعمل ’ ’ ی“ کو اصطلاح میں کیا نام دیا جاتاہے؟
یائے معروف
یائے مجہول
یائے نسبتی
یائے متکلم
(85) . ’’ حسن یوسف “ ،’ ’ دم عیسیٰ“ ،’ ’ یدِبیضا“ کو اُردو زبان کی اصطلاح میں کیا کہیں گے؟
تشبیہ
استعارہ
تلمیح
کنایہ
(86) . ٹیپ کا مصرع کسے کہتے ہیں ؟
نظم کاپہلامصرع
نظم کاآخری مصرع
نظم کادلآویز مصرع
ہر بند میں باربار آنے والا مصرع
(87) . خواجہ میر درد شاعر ہیں جب کہ خواجہ حسن نظامی نثر نگار :پھر ان دونوں میں قدرِ مشترک کون سی ہے؟
خواجگی
دہلویت
تصوف
حضرت نظام الدین اولیاء سے نسبت
(88) . اہل لاہور کو’ ’ زندہ دِلانِ لاہور “ کا لقب کس نے دیا ؟
پطرس بخاری
خواجہ حسن نظامی
علامہ اقبال
سرسید احمد خان
(89) . علامہ اقبال نے پرندوں میں ’ ’ شاہین “ کو جن صفات کی بنا پر پسند کیا ہے ان میں اہم ترین صفت یہ ہے کہ شاہین :
پرندوں کا بادشاہ ہے
فضامیں شکار کرتا ہے
بلند پرواز ہے
کئی کئی دن بھوکا رہ سکتا ہے
(90) . علامہ اقبال اپنے آپ کو کس ہستی کے معنوی شاگرد کہنے پر فخر محسوس کر تے تھے؟
شمس تبریزی
شیخ سعدی
حافظ شیرازی
مولانا روم