LECTURER URDU (BS-17) MALE / FEMALE IN THE PUNJAB EDUCATION DEPARTMENT-2011

(41) . علامہ اقبال ’’ مفکر ِمشرق “ کے لقب سے ملقب ہیں ،بتائیے ’’ مصور ِ مشرق “ کن کو کہا جاتا ہے ؟

  1. صادقین

  2. استاد اللہ بخش

  3. عبدالرحمٰن چغتائی

  4. بشیر موجد

(42) . غلام عباس کے افسانے ’’ اوور کوٹ “ کے پس منظر میں کس شہر کی سڑکوں کا ذکر ملتاہے ؟

  1. دہلی

  2. لکھنؤ

  3. کراچی

  4. لاہور

(43) . ’’ طبقہ نسواں کا محسن “ کس مصنف کو کہا جاتا ہے ؟

  1. سرسید احمد خان

  2. حالی

  3. علامہ راشد الخیری

  4. شاہد احمد دہلوی

(44) . اُردو شاعری میں ’’ خدائے سخن “ کن کو کہا جاتا ہے ؟

  1. ولی دکنی

  2. میر تقی میر

  3. مرزا غالب

  4. مرزا داغ دہلوی

(45) . کس ڈراما نگار کو ’’ انڈین شیکسپیئر “ کہا جاتا ہے ؟

  1. طالب بنارسی

  2. آغا حشر

  3. امتیاز علی تاج

  4. میرزا ادیب

(46) . اُردو میں کس شاعر کو ’’ عوامی شاعر “ کہا جاتا ہے ؟

  1. نظیر اکبر آبادی

  2. جوش ملیح آبادی

  3. علامہ اقبال

  4. احسان دانش

(47) . میر تقی میر نے اپنی زندگی کے آخری تیس اکتیس سال کہا ں بسر کیے؟

  1. دہلی

  2. لکھنؤ

  3. آگرہ

  4. حیدر آباد

(48) . ’’ نکات الشعرا “ کس کی تصنیف ہے؟

  1. خواجہ میر درد

  2. میر تقی میر

  3. میر انیس

  4. میر زا غالب

(49) . ’’ سوزِ وطن “ کس کے افسانوں کا مجموعہ ہے؟

  1. کرشن چندر

  2. سعادت حسن منٹو

  3. پریم چند

  4. سجاد حیدر یلدرم

(50) . ’’ غبار ِخاطر “ کا تعلق کس صنف ِ ادب سے ہے؟

  1. انشائیہ

  2. تمثیل

  3. مکتوب

  4. مضمون