LECTURER URDU (BS-17) MALE / FEMALE IN THE PUNJAB EDUCATION DEPARTMENT-2011

(31) . میر انیس اور مرزا دبیر نے مرثیہ بالعموم کس شعری ہئیت میں لکھا؟

  1. مثلث

  2. مربع

  3. مخمس

  4. مسدس

(32) . ادب کی اصطلاح میں’’ تاریخ گوئی“ کسے کہتے ہیں ؟

  1. حالات قلم بند کرنا

  2. اہم تاریخ واقعات قلم بند کرنا

  3. حروف کے عدد سے سا ل بر آمد کرنا

  4. تاریخی واقعات کو زبانی ترتیب دینا

(33) . ’’ بے نقط شاعری “ سے کیا مراد ہے ؟

  1. جس میں نقطہ نہ آئے

  2. بے ہنگم شاعری

  3. جس میں بُرا بھلا کہا گیا ہو

  4. مسلسل مفہوم کی حامل شاعری

(34) . سانیٹ انگریزی صنف ِ نظم ہے جو اردو میں بھی رائج ہے۔ اس میں کل کتنے مصرعے ہوتے ہیں ؟

  1. دس مصرعے

  2. بارہ مصرعے

  3. چودہ مصرعے

  4. سولہ مصرعے

(35) . ’’ ہجو “ ایسی صنف ِ نظم ہے جس میں:

  1. کسی کو بُرا بھلا کہا گیا ہو

  2. کسی کی خوب تعریف ہو

  3. کسی واقعے کا بیان ہو

  4. کہیں مزمت کہیں مدح ہو

(36) . ’’ غزل در غزل “ سے کیا مراد ہے؟

  1. بغیر مقطع کے غزل

  2. طویل بحر کی غزل

  3. سنگلاخ زمین میں غزل

  4. اسی بحر ،ردیف اور قافیہ میں ایک اور غزل

(37) . اُردو میں ’’ رئیس الاحرار “ کس شاعر کو کہا جاتا ہے ؟

  1. مولانا حسرت موہانی

  2. مولانا محمد علی جوہر

  3. جوش ملیح آبادی

  4. مجید امجد

(38) . اُردو میں ’’ شاعرِ مزدور “ کسے کہا جاتا ہے ؟

  1. جوش ملیح آبادی

  2. فیض احمد فیض

  3. احسان دانش

  4. ساغر صدیقی

(39) . ’’ شاعر ِکشمیر “ کے لقب سے کون مُلقب ہیں ؟

  1. خوشی محمد ناظر

  2. محمد دین فوق

  3. علامہ اقبال

  4. حفیظ جالندھری

(40) . ملک الشعرامولانا غلام قادرگرامی جو علامہ اقبال کے دوست بھی تھے ،کس زبا ن کے شاعر تھے ؟

  1. فارسی

  2. اُردو

  3. فارسی اُردو دونو ں

  4. عربی