LECTURER URDU (BS-17) MALE / FEMALE IN THE PUNJAB EDUCATION DEPARTMENT-2011

(91) . تصدق حسین خالد ، ن۔م راشد اور میرا جی میں قدرِ مشترک کیا ہے؟

  1. غزل

  2. مثنوی

  3. آزاد نظم

  4. نظم معریٰ

(92) . ’’(ہر چند )اُردو میں سب سے کم سرمایہ چھوڑا ہے مگر کتنا اُونچا مقام پایا ۔“ رشید احمد کا یہ جملہ کس مزاح نگار کی ذات پر صادق آتاہے؟

  1. پطرس بخاری

  2. فرحت اللہ بیگ

  3. شوکت تھانوی

  4. ابن ِانشا

(93) . ابنِ انشا ،کرنل محمد خاں اور مشتاق احمد یوسفی میں قدرِ مشترک کیا ہے؟

  1. خاکہ نگاری

  2. سفر نامہ نگاری

  3. فکاہیہ نگاری

  4. مزاح نگاری

(94) . جب الفاظ کے حقیقی اور مجازی معنوں میں تشبیہ کا تعلق ہو تو اسے اصطلاح میں کیا کہیں گے؟

  1. تشبیہ

  2. استعارہ

  3. مجاز مرسل

  4. کنایہ

(95) . ’’ گڈریا “ اُردو افسانوی ادب کا ایک شاہکار افسانہ ہے ۔افسانہ نگار کا نام بتائیے ؟

  1. اشفاق احمد

  2. بانو قدسیہ

  3. انتظار حسین

  4. غلام عباس

(96) . بتائیے John Shakespeare،Platsاور Fallon Dr. میں قدرِ مشترک کیا ہے؟

  1. اُردو ناول نگاری

  2. اردو قواعد کے خالق

  3. انگریزی اردو لغات کے مرتبین

  4. انگریزی ناولوں کے اردو مترجم

(97) . میری قدر کر اے زمینِ سخن تجھے بات میں آسماں کر دیا سبک ہو چلی تھی ترازوئے شعر مگر ہم نے پلہ گراں کر دیا بتایئے ان اشعار کا تعلق کس صنف ِ شاعری سے ہے ؟

  1. قطعہ

  2. رباعی

  3. مثنوی

  4. قصیدہ

(98) . سوال نمبر 97 کے حوالے سے بتایئے کہ ان اشعار میں قافیہ کیا ہے؟

  1. کردیا

  2. آسماں کردیا

  3. آسماں ، گراں

  4. زمین ،آسماں

(99) . سوال نمبر 97 کے حوالے سے بتائیے کہ ان اشعار میں ردیف کیا ہے؟

  1. دیا

  2. کردیا

  3. آسماں کردیا ،گراں کردیا

  4. ردیف نہیں ہے

(100) . سوال نمبر 97 کے حوالے سے بتایئے کہ یہ اشعار کس کے ہیں ؟

  1. میر تقی میر

  2. میر انیس

  3. محمد ابراہیم ذوق

  4. میر زا داغ دہلوی